the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
مرکزی حج کمیٹی نے ریاست تلنگانہ کو حج 2017کے لئے جملہ 3367 کا حج کوٹہ مختص کیا ہے ۔ اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج کمیٹی آف انڈیا کے لئے جملہ 1,23,700 کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے  جسے تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں وہاں کی مسلم آبادی کے تناسب سے تقسیم کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ریاست تلنگانہ کو 3367 نشستیں ملی ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کی آبادی 44,64,852 ہے جو ملک کی آبادی کا2.59 فیصد ہوتی ہے اس تناسب سے ریاست کو 3367کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکو رنے مزید بتایا کہ ریاست تلنگانہ کے عام زمرہ کے عازمین حج کے انتخاب کے لئے 18مارچ کو 10:30 بجے دن احاطہ حج ہوز نامپلی حیدرآبادمیں قرعہ اندازی مقرر کی گئی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ جناب محمد محمود علی قرعہ اندازی کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاستی حج کمیٹی کو جملہ 20635درخواستیں وصول ہوئی ہیں



جن میں 20601 بالغ عازمین اور 34 شیر خوار شامل ہیں ۔محفوظ زمرہ اول یعنی 70 سال یا اس سے زائد عمر کے عازمین کی 743درخواستیں اور زمرہ دوم یعنی چوتھی مرتبہ درخواست دینے والے عازمین کی 2286 درخواستیں وصول ہوئی ہیں جبکہ اسی زمرہ کے تحت 8 عازمین ایسے ہیں جنہوں نے پانچویں مرتبہ درخواست دی ہے۔ محفوظ زمرہ کے تمام 3037 عازمین کا قرعہ اندازی کے بغیر ہی انتخاب عمل میں آئے گا۔

اس کے بعد بچ جانے والی 330 نشستوں کے لئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی ہوگی۔ حج کمیٹی کو عام زمرہ کے تحت 17,564 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ ریاستی حج کمیٹی نے قرعہ اندزی کی تقریب کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ تمام منتخب عازمین کو حج مصارف کی پہلی قسط کے طور پر 30اپریل سے قبل مبلغ 81,000روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ حج 2017 کے لئے درخواست داخل کرنے کا عمل 2جنوری سے شروع ہوا اور آخری تاریخ 24 جنوری تھی جس میں توسیع کرتے ہوئے 6 فبروری 2017 آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.